ابنا: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے۔ابتدائی طور پر جن علاقوں سے زلزلے کی اطلاع ہے ان میں کراچی ،اسلام آباد پشاور ،لاہور،جھنگ ،کوئٹہ نواب شاہ،سکھر،قمبر شہداد کوٹ ،ملتان، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان ،سبی اور بولان ،لاڑکانہ،جیکب آباد چمن،پشین،لورالائی،زیارت اورہرنائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف پاکستان میں محسوس کئے گئے بلکہ یہ جھٹکے ایران،بھارت،دبئی، شارجہ اورعجمان اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کچھ دیر کے لئے موبائل سروس بھی معطل ہو ئی تاہم کچھ وقفے کے بعد سرور بحال ہو گئی۔
.....
/169